Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ ریشب پانٹ نے 69 گیندوں پر 71 رنز اسکور کیے تھے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یاد رہے ریشب پانٹ نے 12 ایک روزہ میچز کھیلنے کے بعد اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔
ریشب پانٹ نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں جب کرکٹ کھیلتا تو سوچتا تھا کہ مجھے اپنی نیچرل گیم کھیلنی چاہیے لیکن جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں تو ایک چیز سیکھی ہے کہ نیچرل گیم کچھ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو میچ کی صورتحال اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔
بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو خود کو ٹیم کی ضرورت اور میچ کی صورتحال کے مطابق ڈھال لے۔