پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے بھی وہ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عابد علی دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچریاں اسکور کی ہوں۔
اس صورتحال میں ایسے کھلاڑیوں کے اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر تو سنچری اسکور کی لیکن ون ڈے ڈیبیو پر وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں حیران کن طور پر بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیسمن کا نام بھی شامل ہے۔
بھارت کے سریش رائنا، انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ، پاکستان کے فواد عالم، ساؤتھ افریقہ کے اینڈریو ہیوڈسن، زمبابوے کے ڈیو ہیوٹن، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور میٹ سنکلیئر بھی شامل ہیں۔