Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے تربیت لینے کے بعد قومی ٹیم کو کراچی میں جوائن کر لیا ہے۔ یاسر شاہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل اوپن میڈیا سیشن میں صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں سوچتا ہوں کہ میں نے بھارت کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تو بہت افسوس ہوتا ہے اور یہ بدقسمتی ہے۔
یاسر شاہ نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کی ٹیم میں مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں اور جب آپ ہائی پروفائل کھلاڑیوں کے خلاف باؤلنگ کرتے ہو یا وکٹ حاصل کرتے ہو تو یہ ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔