Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تینوں شعبوں میں خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے بولنگ بہت بہتر کرنا ہو گی۔
مصباح الحق نے کہا کہ جب تک حریف ٹیم کے 20 کھلاڑی آؤٹ نہیں کریں گے جیت ممکن نہیں ہو گی۔ فواد عالم سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم مضبوط کرنے کے لیے انھیں ٹیم میں شامل کیا ہے جہاں ہمیں لگا کہ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو ان کو ضرور کھلائیں گے۔
فواد عالم سے متعلق ایک اور سوال پر ہیڈکوچ نے کہا کہ ہم ٹیم میں صرف 11 کھلاڑی کھلا سکتے ہیں، سری لنکا سے درخواست کریں گے کہ 16 کھلاڑی کھلانے کی اجازت دے دے۔ حارث سہیل کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو-تین ٹیسٹ میں انھوں نے رنز نہیں کیے لیکن ان کی ماضی کی پرفارمنسز اچھی ہیں۔
کپتان کی فارم کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ اظہر علی نے ہر جگہ رنز کیے ہیں امید ہے جلد فارم میں آ جائیں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں اسپنرز نہ کھلانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب تک کیے گئے اپنے تمام فیصلوں پر مطمئن ہیں۔