Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نئے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تو ایکشن میں نظر آئے تھے مگر ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔ قومی ٹیم نے کراچی پہنچ کر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ عثمان شنواری اس سیشن کو جوائن نہ کر سکے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے میڈیا مینجر رضا راشد نے بتایا کہ عثمان شنواری کی طبیعت ناساز ہے، انہیں بخار کے ساتھ ساتھ انفیکشن بھی ہو گیا ہے جس کے بعد عثمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عثمان شنواری ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا ہیں جس وجہ سے وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کو سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی۔