Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے ہمیشہ سے ہی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے غیرملکی کیوریٹرز کا اپنے کیوریٹرز کے ساتھ سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سیشن میں ملکی کیوریٹرز کو بریفنگ دی جائے گی کہ ملکی کرکٹ گراؤنڈز کی پچز ساؤتھ افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی پچز کی طرز پر بنائی جائیں تا کہ کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مدد مل سکے۔
پی سی بی کے مطابق ان سیشنز کا انعقاد کیوریٹرز سے ملاقات کے بعد جلد ہی کیا جائے گا تا کہ پاکستان کی اس مشکل پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے۔
نئے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز پر پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے ساتھ ساتھ پچز کی کوالٹی کو بھی بہتر کیا جائے گا۔