Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لیے اپنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم میں سات تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے مارنس لبوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔
شین ایبٹ، ایشٹن اگر اور جوش ہیزل ووڈ کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور نیتھن لائن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ گلین میکسویل کرکٹ سے بریک کے بعد بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عثمان خواجہ اور نیتھن کالٹرنائل کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ جیسن بیہنڈورف کو انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم 14، 17 اور 19 جنوری کو بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، شین ایبٹ، ایشٹن ایگر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، پیٹر ہینڈزکومب، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لبوشین، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ایشٹن ٹرنر اور ایڈم زمپا۔