Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز بنگلہ دیش پریمیر لیگ 2019 کا 9واں میچ کھلنا ٹائیگرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ راجشاہی رائلز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے راجشاہی رائلز کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم کی برق رفتار اننگز نے کھلنا ٹائیگرز کو کامیابی دلا دی۔ مشفیق الرحیم نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی۔
آل راؤنڈر شعیب ملک بی پی ایل 2019 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ تین میچوں میں 143.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 139 رنز بنا چکے ہیں۔ بی پی ایل کے رواں سیزن میں شعیب ملک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔