Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ لوکی فرگوسن پنڈلی کی انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
لوکی فرگوسن کی جگہ فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کائل جیمیسن میلبرن میں کیوی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کائل جیمیسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔ جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے تھے۔ انجرڈ فاسٹ بولر کی جگہ پیٹر سڈل کو 13 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پیٹر سڈل کے کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔