Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد کئی سابق کرکٹرز کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق بھی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں بولرز پر تنقید کرتے نظر آئے۔
فاسٹ بولرز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی جاتی ہے، جب کھلاڑیوں کا وقت آتا ہے اور وہ قابل ہو جاتے ہیں تو ملک کیلئے نہیں کھیلتے اور کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد اس حوالے سے ایک پالیسی بنائیں گے کیونکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کی جانب سے اس قسم کے فیصلے پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، پلیئرز بنانے میں بہت وقت لگتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کو سب سے پہلے پاکستان ٹیم کو ترجیح دینی چاہیے۔