Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز آئی سی سی نے 2019 کے ویمن ایوارڈز کا اعلان کیا۔ آسٹریلین آل راؤنڈر ایلیز پیری کو بہترین ویمن کرکٹر قرار دیا گیا۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار بھی شامل ہیں۔ ندا ڈار نے 2019 میں 9 میچوں میں 272 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ رواں سال انہوں نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بھی شرکت کی تھی۔
ندا ڈار نے بگ بیش ویمنز لیگ میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ندا ڈار نے آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی صلاحیت اور کارکردگی کو سراہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم میں منتخب ہونا صرف میرے لہے اعزاز کی بات نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بھی یہ فخر کی بات ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی سی سی ٹیم میں میری شمولیت سے دوسری پلیئرز کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔