Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے نوجوان فاسٹ بولرز کو آزمایا جا رہا ہے۔ بولنگ کوچ وقار یونس نسیم شاہ، محمد موسیٰ اور محمد حسنین جیسے نوجوان فاسٹ بولرز کو مستقل کیلئے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ وقار یونس نے نوجوان فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دیں۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی دباؤ پر قابو نہیں پا سکتا تو اس کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، کھلاڑیوں کو پانچ دن بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل ضرور ہے لیکن اس کا جو مزہ ہے وہ ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی میں نہیں ہے، نوجوانوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دیں کیونکہ اگر ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو ہی دنیا میں پہچان بنے گی۔