Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں موجود ہے اور سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے خوب پریکٹس کر رہی ہے، سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ سیروتفریح بھی کر رہی ہے۔ گزشتہ رات سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی کھانے کے لیے دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ پہنچے اور ذائقے دار کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کیے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے شاپنگ مال میں بھی سیروتفریح کے لیے گئی تھی جہاں کھلاڑیوں نے کرسمس کی شاپنگ کی جبکہ وہاں موجود لوگوں کے ساتھ سیلیفاں بھی بنوائیں۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔