Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2011 کے ہیرو سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آل راؤنڈر شیوم دوبے کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ دیکھنا ہو گا بھارتی ٹیم کیا کمبی نیشن بناتی ہے، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ شیوم دوبے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں جبکہ باؤلنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا فٹںس مسائل کا شکار ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں وہ ایک اچھا آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔
یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ورلڈکپ سے چار ماہ قبل ٹیم تیار ہونی چاہیے، میرا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے 16 یا 14 حتمی کھلاڑیوں کا پتا ہو اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ورلڈکپ سے قبل تیار رہنا چاہیے۔