بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مستقل مزاجی کے ساتھ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہو گا، وہ بھارت کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں، ابھی وہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن اسکواڈ کا حصہ ضرور ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو ان پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریشب پانٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے 70-60 رنز کو سنچری میں تبدیل کریں جیسا کے مہندر سنگھ دھونی اکثر کرتے تھے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر ریشب پانٹ ان رنز کو سنچری میں تبدیل نہیں کریں گے تو خود نقصان اٹھائیں گے۔ یاد رہے ریشب پانٹ نے ون ڈے کیریئر میں 12 ایک روزہ میچز کے بعد پہلی نصف سنچری ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کی تھی۔