Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں رضوان حسین، ظفر گوہر، راحت علی، بلاول بھٹی، احسان علی، عاکف جاوید، حسن علی، عماد وسیم، محمد حسنین اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ہائی پرفارمنس کمیپ ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں تین ہفتے تک جاری رہے گا۔ حسن علی کمر کی کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پسلی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد ان کا بحالی پروگرام ابھی جاری ہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل فہیم اشرف کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے بعد کیا جائے گا جو کہ 31-27 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔