Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اگلے سال انگلینڈ میں نئے فارمیٹ کے تحت کرکٹ کے نئے ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کو "دی ہنڈرڈ" کا نام دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جس کے لیے تمام اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں جو ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں برمنگھم فونیکس، لندن اسپرٹ، مانچسٹر اوریجنلز، ناردرن سپرچارجرز، اوول انوسیبلز، سدرن بریو، ٹرینٹ راکٹس اور ویلش فائر شامل ہیں۔
دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے لیے جو قوانین بنائے گئے ہیں اس کے مطابق ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی جس کو 65 منٹ میں ختم کرنا لازمی ہو گا۔
فیلڈنگ کرنے والی ٹیم 2 منٹ 30 سیکنڈز کا اسٹرٹیجک ٹائم آؤٹ لے سکتی ہے جبکہ پہلی 25 گیندوں میں یہ بریک نہیں لی جا سکتی اور لازمی نہیں کہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم اس کا استعمال کرے۔
کسی ایک میچ کا نتیجہ نکلنے کے لیے لازمی ہے کہ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کم از کم 25 گیندوں کا سامنا کر چکی ہو۔