Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پر دنیا کی مختلف لیگز میں ٹیموں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر اب کاوئنٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے ہمپشائر ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ شاہین آفریدی پہلی مرتبہ کاوئنٹی کرکٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ فاسٹ بولر نے معاہدہ طے ہونے کے بعد کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ کے تجربہ سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ ہمپشائر کاونٹی کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے باصلاحیت بولر ہیں اور ہماری ٹیم کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔