قومی ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف قائد اعظم ٹرافی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب آل راونڈر گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فہیم اشرف کو مکمل فٹ قراردے دیا ہے جس کے بعد فہیم اشرف قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
فہیم اشرف قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں آل راونڈر کراچی میں لگائے جانے والے سنٹرل پنجاب کے کیمپ میں بھی شریک ہوں گے۔
فہیم اشرف نے قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے دو میچ کھیلے تھے جس میں انہوں نے صرف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن انہوں نے بیٹنگ میں عمدہ پرفارم کیا تھا۔ آل راونڈر نے 3 اننگز میں 2 نصف سینچریوں کے ساتھ 118 رنز اسکور کیے تھے۔