Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

32 سالہ اوپننگ بیٹسمین عابد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود طویل انتظار کے بعد قومی ٹیم میں موقع دیا گیا۔ عابد علی نے پہلے ون ڈے ڈیبیو پر سینچری اسکور کی اور پھر پنڈی میں اپنے اولین ٹیسٹ میں بھی سینچری داغ دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ عابد علی کو پانچ سال پہلے قومی ٹیم میں موقع دیا جا سکتا تھا۔ اظہر علی نے کہا میں عابد علی کا فین تھا اور چاہتا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں۔
ٹیسٹ کپتان نے عابد علی کے حوالے سے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جب وہ حریف ٹیم کی جانب سے کھیلتے تھے تو انہیں آوٹ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں وہ پانچ سے چھ سال پہلے بھی قومی ٹیم کیلئے تیار تھے۔ اظہر علی نے اوپننگ بیٹسمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹیم میں آگئے ہیں امید ہے ٹیم کیلئے پرفارم کرتے رہیں۔