بابر اعظم کی تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کے بعد ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں لیکن انہیں ابھی پاکستان کیلئے مزید پرفارم کرنا ہے۔
جاوید میانداد کا خیال ہے کہ بابر اعظم کا موازنہ اگر دوسرے بڑے کھلاڑیوں سے کیا جا رہا ہے تو اس سے انہیں دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا میرا بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اس بارے میں زیادہ نہ سوچیں اور اپنی پرفارمنس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں۔
سابق کپتان نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت بھی کر دی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ انہیں نائب کپتان بنانا درست فیصلہ تھا، پہلے انہیں سیکھنے کا موقع دینا چاہئے انہیں کپتان بنانے میں جلد بازی کی گئی ہے اور اس وجہ سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔