Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 159 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ روہت شرما نے 17 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 گیندوں پر 159 رنز بنائے۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے 8 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف روہت شرما سب سے زیادہ 3 مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ 2013 سے اب تک اوپننگ بیٹسمین بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ہر سال سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین رہے ہیں۔
ان 7 سالوں میں روہت شرما نے 8 بار 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہے جس میں ان کی 3 ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔2019 میں روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 26 اننگز میں 1427 رنز اسکور کیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کی بدولت روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 2019 میں انہیں نویں مرتبہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ روہت شرما رواں سال سب سے زیادہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ لینے والے کھلاڑی ہیں۔