Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اپنی فارم کے حوالے سے خاصے پریشان نظر آرہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی سے سوال ہوا کہ کیا کپتانی کے دباؤ کی وجہ سے وہ پرفارم نہیں کرپارہے اور کیا ان کا اچھا وقت اب گزر چکا ہے جس پر اظہر علی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کپتانی کا دباؤ نہیں ہے میں کریز پر سیٹ تو ہورہا ہوں مگر لمبی اننگز نہیں لگ رہی امید ہے کراچی میں فارم میں واپسی ہوجائے گی۔
کپتان نے کہا کہ زبردستی نہیں کھیلنا چاہتا جب مجھے لگے گا کہ میرا اچھا وقت گزر چکا اور میں نہیں کھیل سکتا تو خود چھوڑ دوں گا ابھی تو محنت کررہا ہوں اور محنت پر یقین رکھتا ہوں۔ ناقدین کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ جب ہم اچھا کرتے ہیں تو لوگ ہماری تعریف بھی کرتے ہیں اب جب رنز نہیں ہورہے تو ظاہر ہے تنقید تو ہوگی جس کے لیے ہم ذہنی طور پر تیار ہوتے ہیں اور ہمیں اس کو مثبت لینا چاہیے۔