Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ بنگلہ دیش نے ابتدائی طور پر پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی جواب بنگلادیش کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے پاکستان آنا ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے تیار ہے لیکن وہ ٹیسٹ کےلئے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ تو ہم بنگلہ دیش سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ نہ آنے کی کیا وجوہات ہیں۔
وسیم خان نے کہا کہ دورہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ٹی ٹوئنٹی کی بات وہ کررہے ہیں لیکن ہمارے لئے ٹیسٹ کسی دوسرے ملک میں کھیلنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ آئی سی سی بھی پاکستان کو سیکورٹی کے حوالے سے کلئیر کرچکا ہے اور اپنے آفیشلز بھی بھیجے اب کسی بھی ٹیم کی جانب سے انکار کا جواز نہیں بنتا۔