Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو نوجوانوں کا کھیل کہا جاتا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کو ترجیح دی۔
اگر بات کی جائے فی ٹیم کی اوسط عمر کے کھلاڑیوں کی تو اس فہرست میں اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے اول نمبر پر ہے جس کے پاکستانی پلیئرز کی اوسط عمر 23 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں جن کی اوسط عمر 25 ہے۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اس فہرست میں 27.2، 27.2 اور 27.6 سال کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 28 سال ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لیوک رونکی، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین، موسی خان، ڈیل اسٹین، کولن انگرام، کولن منرو، رومان رئیس، فل سالٹ، ظفر گوہر، عاکف جاوید، سیف بدر، احمد سیفی عبداللہ اور روسی وینڈر ڈوسن شامل ہیں۔