Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لوکیش راہول اور روہت شرما نے بھارت کو 227 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ لوکیش راہول 102 اور روہت شرما 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ مہمان ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں اتری تو اس کی ابتدائی پانچ وکٹیں وقفے وقفے سے 192 رنز پر گر چکی تھیں۔
اس کے بعد کلدیپ یادیو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔ 210 رنز کے مجموعی اسکور پر کیریبین ٹیم کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گر گئیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم صرف 280 رنز بنا سکی۔
بھارت نے میچ میں 107 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔