گزشتہ روز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 388 رنز کا ہدف دیا لیکن کیریبین ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 280 رنز بنا سکی اور بھارت نے میچ میں 107 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔ ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کیرون پولارڈ گولڈن ڈک کی خفت سے دوچار ہوئے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا موقع تھا جب دونوں ٹیموں کے کپتان پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
یاد رہے پہلے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے صرف چار رنز اسکور کیے اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔