Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان باصلاحیت بیٹسمین بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے افق پر جگمگا رہے ہیں اور ہر کوئی ان کی بیٹنگ کا گرویدہ ہوتا جا رہا ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو انتظار ہے کہ بابر اعظم 2020 میں دوبارہ یہاں آ کر کھیلیں۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو "مکہ آف کرکٹ" بھی کہا جاتا ہے اور یہاں پرفارم کرنا ہر کھلاڑی کیلئے یادگار ہوتا ہے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی دلکش شاٹس دکھائی گئی ہیں۔ ٹویٹر پیغام میں لکھا گیا کہ 2020 میں بابر اعظم دوبارہ لارڈز کے میدان پر ان ایکشن ہوں گے۔
یاد رہے پاکستان کو 2020 میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ انگلیںڈ اور پاکستان کے درمیان لارڈز ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹکٹوں کی بیلٹنگ شروع ہو گئی ہے۔