رواں ال کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق کرکٹرز کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کا سلسلہ گریم اسمتھ کی تعیناتی سے شروع ہوا۔ سابق کپتان کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا گیا جنہوں نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر کو ٹیم کے ہیڈکوچ کا عہدہ دیا۔
مایہ ناز سابق آل راؤنڈر جیکس کیلس کو ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے شروع ہونے والے ساؤتھ افریقہ کے ہوم کرکٹ سیزن کے اختتام تک یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔
ان کے علاوہ سابق فاسٹ باؤلر چارل لنگیویلٹ کو بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے۔ چارل لنگیویلٹ کو بطور باؤلنگ کوچ ٹیم مینجنٹ میں منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔