Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ناقص فارم ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ٹاپ تھری بیٹسمینوں کی ناکامی کے باعث پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ میں پہلے ہی روز مشکلات سے دوچار ہو گئی۔ اوپنرز کی ناکامی کے بعد اظہر علی پر ذمے داری آئی مگر وہ ذمے داری کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کے بعد وہ پاکستان میں بھی مسلسل مشکلات سے دوچار ہیں۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر لاہیرو کمارا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس طرح انھیں نصف سنچری بنائے ہوئے 13 اننگز گزر گئیں۔ اظہر علی نے آخری ففٹی یا سنچری دسمبر 2018 میں اسکور کی تھی۔
اس کے بعد وہ 40 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے اور 13 اننگز میں 9 مرتبہ ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی موجودہ حالت کے پیش نظر اظہر علی کا فارم میں آنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔