Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی پی ایل کی نیلامی میں آسٹریلیا کے جارحانہ بیٹسمین کرس لین کو ممبئی انڈینز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ چار مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپین ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل ہونے پر کرس لین نے خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے ٹویٹ میں کرس لین نے کہا کہ انھیں آئی پی ایل کا انتظار ہے اور ممبئی ایک زبردست شہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ وکٹ فلیٹ ہے اور اب مجھے جسپریت بمراہ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جسپریت بمراہ نے کہا کہ آپ کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں مگر آپ کو اب بھی میرا نیٹس میں سامنا کرنا پڑے گا۔
برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے کرس لین نے 2014 سے 2019 تک کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کی۔ یاد رہے پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں کرس لین کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔