Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کرنے والے فواد عالم کو پنڈی ٹیسٹ کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی موقع نہیں دیا گیا۔ فواد عالم کی جگہ حارث سہیل کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں برقرار رکھا گیا لیکن وہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ہوئے اور 9 رنز اسکور کرکے آوٹ ہوئے۔
دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم میں شامل نہ ہونے کے بعد فواد عالم کو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی حمایت مل گئی۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں فواد عالم کو موقع نہ دینا سراسر زیادتی ہے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ فواد عالم اچھی فارم میں ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں، انہیں پوری سیریز میں نہ کھلانا غلط فیصلہ ہے۔