Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن کے سلسلے میں پلیئرز کی نیلامی میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز سب سے مہنگے ترین کھلاڑی رہے۔ پیٹ کمنز کو کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے 15.5 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا۔ پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے ترین غیرملکی کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل 2017ء میں بین اسٹوکس کو راجھتسان رائلز کی ٹیم نے 14.5 کروڑ میں خریدا تھا۔ اس کے علاوہ 2017 میں ہی رائلر چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے فاسٹ بولر ٹیمال میلز کو 12 کروڑ میں خریدا تھا جو کہ آئی پی ایل کے تیسرے سب سے مہنگے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔
پیٹ کمنز پہلے بھی آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ فاسٹ بولر کی کلکتہ ٹیم میں واپسی پر کہنا ہے کہ وہ برینڈن میکولم، اوئن مورگن اور آندرے رسل کے ساتھ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔