Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندر کی دریافت فاسٹ بولر حارث روف کا بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ حارث رؤف کو انجرڈ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل حارث روف کے پاس بگ بیش لیگ ایک بہترین موقع ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا اگر حارث روف بگ بیش لیگ میں پرفارم کرتے ہیں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں ان کا کیس مضبوط ہو سکتا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ حارث روف بہت باصلاحیت بولر ہیں، ان کے پاس رفتار ہے جبکہ انہیں اپنی بولنگ پر بہت کنٹرول بھی ہے۔