Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سال2019 بابر اعظم کے کیریئر کا سب سے شاندار سال رہا ہے۔ رواں سال بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ میں سینچری اسکور کی تھی اور انہوں نے اپنی زبردست فارم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی برقرار رکھا۔
کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے کریئر کی 13ویں نصف سنچری تھی۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اگر گزشتہ پانچ اننگز دیکھی جائیں تو انہوں نے ان پانچ اننگز میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
طویل دورانیے کی کرکٹ میں رواں سال بابر اعظم نے 10 اننگز میں 57.33 کی اوسط سے 516 رنز اسکور کیے ہیں۔ 2019 میں تینوں فارمیٹ میں بابر اعظم نے مجموعی طور پر 55 کی اوسط سے 1982 رنز بنائے ہیں۔
رواں سال صرف روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ہی بابراعظم سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔ بابر اعظم نے 10 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 374 اور 20 ون ڈے میچوں میں 60.66 کی اوسط سے 1092 رنز بنائے۔