Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر دیپک چاہر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر کمر کی تکلیف کے باعث تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ دیپک چہار ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔
بی سی سی آئی کے میڈیکل پینل نے انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے آرام کی ہدایت کی ہے۔ دیپک چاہر کی جگہ نودیپ سینی کو بھارتی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دیپک چاہر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں صرف ایک وکٹ ہی حاصل کی تھی۔
نودیپ سینی نے رواں سال اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ فاسٹ بولر نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔