Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے جن کو 15.5 کروڑ بھارتی روپیوں کے عوض کوکلتہ نائٹ رائڈرز نے خریدا۔ پیٹ کمنز کے ہم وطن کھلاڑی گلین میکسویل دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی رہے۔
جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر کو کنگز الیون پنجاب نے 10.75 کروڑ بھارتی روپیوں کے عوض اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ کنگز الیون پنجاب نے 9 نئے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
کنگز الیون پنجاب اسکواڈ: لوکیش راہول، کرس گیل، ماینک اگروال، کرون نائر، مندیپ سنگھ، نکولس پورن، سرفراز خان، مورگون اشون، مجیب الرحمن، گوتم، سوچیتھ، ہرپریت براڑ، محمد شامی، ہارڈس ولجن، ارشدیپ سنگھ، درشن نلکنڈے، گلین میکسویل، شیلڈن کوٹریل، کرس جورڈن، روی بشنوئی، پربھسمن سنگھ، دیپک ہوڈا، جمی نیشم، تاجندر ڈھلون اور ایشان پوریل۔
کولکتہ نائٹ رائڈرز اسکواڈ: شبمن گل، سدیش لاڈ، آندرے رسل، دنیش کارتھک، رنکو سنگھ، نتیش رانا، سنیل نارائن، کلدیپ یادیو، ہیری گرنی، لوکی فرگسن، کملیش نگرکوٹی، شیوم ماوی، پرسید کرشن، سندیپ واریر، پیٹ کمنز، اوئن مورگن، ورون چکرورتی، ٹام بینٹن، راہول ترپاٹھی، کرس گرین، نکھل نائک، پروین تمبے اور ایم سدھارتھ۔
چنائی سپر کنگز اسکواڈ: ایم ایس دھونی، عمران طاہر، رتوراج گائکواڈ، شین واٹسن، امباتی رائیڈو، ہربھجن سنگھ، فاف ڈوپلیسی، سریش رائنا، این جگادیسن، ایم وجے، ڈوین براوو، رویندر جدیجا، مچل سینٹنر، مونو سنگھ، ہربھجن سنگھ، عمران طاہر، کرن شرما، لنگی نگیڈی، دیپک چاہر، شاردال ٹھاکر اور کے ایم آصف۔
رائل چیلنجرز بنگلور اسکواڈ: ویرات کوہلی، اے بی ڈویلیئرز، دیودت پڈککل، پرتھیو پٹیل، گرکیریت سنگھ مان، معین علی، شیوم دوبے، یزویندر چہل، واشنگٹن سندر، پوون نیگی، امیش یادیو، نویدیپ سینی، محمد سراج، کرس مورس، ایرون فنچ، کین رچرڈسن، ڈیل اسٹین، اسورو اڈانا، شہباز احمد، جوشوا فلپ اور پیون دیشپانڈے۔