Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ 2020 کے لیے دہلی کیپٹلز نے 14 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا جبکہ نیلامی کے دوران انہوں نے مزید آٹھ کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے جن میں سے پانچ کھلاڑی غیرملکی ہیں۔ اگلے ایڈیشن کے لیے دہلی کیپیٹلز نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹسمین شمرون ہٹمائر کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔
شمرون ہٹمائر کو 7.75 کروڑ بھارتی روپیوں میں خریدا گیا جبکہ دہلی کیپیٹلز نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو 4.80 کروڑ کے عوض اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔
دہلی کیپٹلز اسکواڈ: شیکھر دھون، اجنکیا رہانے، پرتھوی شا، شریاس آئیر، ریشب پانٹ، ایکشر پٹیل، ہرشل پٹیل، رویچندرن اشون، امیت مشرا، سندیپ لامیچانے، کگیسو ربادا، ایشانت شرما، کیمو پال، اویش خان، شمرون ہٹمائر، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری، جیسن روئے، کرس ووکس، موہت شرما، توشر دیشپانڈے اور للت یادیو۔
ممبئی انڈینز اسکواڈ: روہت شرما، سوریاکمار یادیو، کوئنٹن ڈی کوک، آدتیہ تارے، انمولپریت سنگھ، کیرون پولارڈ، ایشان کشن، شیرفین ردرفورڈ، ہاردک پانڈیا، کرونل پانڈیا، راہول چاہر، جاینت یادیو، انوکول روئے، جسپریت بمراہ، لستھ ملنگا، ٹرینٹ بولٹ، دھول کلکرنی، مچل میک کلینگھن، ناتھن کولٹرنائل، کرس لین، سوراب تیواری، ڈگوجے دیشمکھ، بلونت رائے سنگھ اور محسن خان۔
راجستھان رائلز اسکواڈ: جوز بٹلر، اسٹیو اسمتھ، سنجو سیمسن، منان وہرہ، ریان پیراگ، بین اسٹوکس، مہیپل لومر، ششانک سنگھ، شریاس گوپال، راہول تیوتیا، ماینک مارکینڈے، جوفرا آرچر، انکت راجپوت، ورون آرون، رابن اتھاپا، جےدیو انادکات، یشسوی جیسوال، کارتک تیاگی، ٹام کرن، اینڈریو ٹائی، انوج راوت، ڈیوڈ ملر، اوشانے تھامس، انیرودھا جوشی اور آکاش سنگھ۔
سن رائزرز حیدرآباد اسکواڈ: کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، مانیش پانڈے، بھونیشور کمار، خلیل احمد، سندیپ شرما، سدھارتھ کول، بلی اسٹینلاک، ٹی نٹراجن، ابھیشیک شرما، شہباز ندیم، وجے شنکر، محمد نبی، راشد خان، جونی بیئرسٹو، وریدھیمان سہا، شریوتس گوسوامی، باسل تھامپی، ویرات سنگھ، پریام گرگ، مچل مارش، عبد الصمد، فابیان ایلن، سنجے یادیو اور باواناکا سندیپ۔