Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود پویلین واپس لوٹ گئے اور ان کے بعد آنے والے کپتان اظہر علی ٹیم کے مجموعی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے فرنینڈو کا شکار بنے۔
اوپننگ بیٹسمین عابد علی 35 رنز بنا کر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 60 اور 63 رنز اسکور کیے۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 191 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور لستھ ایمبلڈینیا نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا جبکہ وشوا فرنینڈو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔