Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ حارث رؤف وہ کھلاڑی ہیں جو لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ابھر کر سامنے آئے جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل فور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
لاہور قلندرز نے حارث رؤف کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے بگ بیش لیگ تک کے سفر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس پر نوجوان فاسٹ باؤلر نے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بےمثال مدد پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا انتہائی شکرگزار اور مقروض ہوں، یہ ان کے تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز ہی ہے جس نے بی بی ایل کے لیے میری راہ ہموار کی۔