Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز نے برسبین ہیٹ کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے متاثر کن پرفارمنس دی۔ کرارا آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 167 رنز اسکور کیے۔ گلین میکسویل نے 39 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔
جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔ حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور دو اہم وکٹس لیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل نے بھی حارث رؤف کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ حارث نے زبردست ہرفارمنس دکھائی، وہ نیٹ میں بھی بیٹسمینوں کو خوف کا شکار رکھتے ہیں۔