Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے لیے نام چن لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا چئیرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گزشتہ دنوں کرکٹ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور پی سی بی کی سوچ ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین پی سی بی کا ملازم نہ ہو تاکہ آزادانہ فیصلے کیے جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز اور وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی میں برقرار رہیں گے جبکہ دیگر ممبران کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محسن حسن خان کو سب سے پہلے کرکٹ کمیٹی کا چئیرمین بنایا گیا تھا۔ کمیٹی کا کام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تجاویز مرتب کرنا ہے۔