Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عباس گزشتہ کئی عرصے سے ناقص فارم کا شکار نظر آ رہے تھے جو فینز کے ساتھ ساتھ ٹیم منیجمنٹ کے لیے بھی تشویش کا باعث تھا۔ محمد عباس گزشتہ دس اننگز میں صرف 8 وکٹیں ہی لے سکے تھے۔ ان دس اننگز میں وہ چار مرتبہ کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے تھے۔ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ان کی کھوئی ہوئی فارم بحال ہو گئی۔
محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے کرونارتنے، کوشال مینڈس، ایمبلڈینیا اور ڈکویلا کی وکٹس لے کر سری لنکا کو پہلی اننگز میں بڑی لیڈ لینے سے روکنے میں کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ محمد عباس نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں آخری مرتبہ اکتوبر 2018 میں حاصل کی تھی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے فارم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے وکٹس لینے کی کوششیں کررہا تھا مگر شکر ہے کہ فارم واپس آگئی۔