Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردگان کی جنیوا میں ملاقات ہوئی۔ جاوید آفریدی نے طیب اردگان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ جاوید آفریدی نے طیب اردگان کو زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔
جاوید آفریدی نے طیب اردگان کو پشاور زلمی اور ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کھیلوں خصوصاََ کرکٹ کے زریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔ پی ایس ایل تھری میں ترکی کے 2 کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھے۔