Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں تو نہیں لے سکے تھے لیکن انہوں نے بہترین لائن اور لینتھ پر بولنگ کی تھی۔
نوجوان فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 77 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔
1998 کے بعد شاہین شاہ آفریدی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر ہیں۔ آخری مرتبہ 1998 میں اس میدان پر شاہد آفریدی نے 18 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
2019 میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں 21 میچوں میں 46 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔