Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عباس گزشتہ تین سالوں میں قومی ٹیم کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ میں بہت اہم بولر رہے ہیں۔ محمد عباس پاکستان کی جانب سے گزشتہ دس سالوں میں بہترین اوسط سے بولنگ کرنے والے گیند باز رہے ہیں۔ اس دہائی میں بہترین اوسط والے بولرز پر نظر ڈالیں تو جسپریت بمراہ کا نام سرفہرست ہے۔
جسپریت بمراہ نے بھارت کی جانب سے 12 ٹیسٹ میچ کھیل کر 19.34 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر محمد عباس موجود ہیں جنہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں 20.52 کی اوسط سے 71 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے ورنن فلینڈر 22.16 کی اوسط کے ساتھ 216 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھے اور ڈیل اسٹین پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔