Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کیلئے کنگز الیون پنجاب نے آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل کو 10.75 کروڑ میں خریدا ہے اور گلین میکسویل نے بگ بیش لیگ میں شاندار اننگز کھیل کر ثابت کیا کہ وہ آئی پی ایل 2020 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں کیوں شامل ہیں۔ گلین میکسویل بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے برسبین ہیٹ کے خلاف 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلین میکسویل نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے۔ کنگز الیون پنجاب کے ہیڈکوچ انیل کمبلے نے گلین میکسویل کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے بعد کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ سال کھیلا جانا ہے اور گلین میکسویل آئی پی ایل میں میگا ایونٹ کی تیاری کر سکتے ہیں۔