Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل سیزن 2020 کے لیے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ایرون فنچ اب تک آئی پی ایل میں سات مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے تھے اور رائل چیلنجرز بنگلور ان کی آٹھویں ٹیم ہو گی۔ ایرون فنچ وہ واحد کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں آٹھ مختلف ٹیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔
ایرون فنچ 2010 میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلے تھے۔ 2011 میں دہلی، 2013 میں پونے واریئرز اور 2014 میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم میں شامل تھے۔
ایرون فنچ نے 2015 میں ممبئی انڈینز، 17-2016 میں گجرات لائنز جبکہ 2018 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کو 4.4 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔