Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیئر لیگ کے 13ویں سیزن کیلئے تمام ٹیمیں مکمل ہوگئی ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے آئندہ آئی پی ایل سیزن کیلئے بہت تبدیلیاں کی ہیں۔ بنگلور کی ٹیم میں 8 نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جس میں ایرون فنچ، کین رچرڈسن، کرس مورس اور ڈیل اسٹین جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے بہترین ٹیم تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آئے گا۔ ویرات کوہلی کہتے ہیں ٹیم کمبینشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن ہمارے لئے ایک نئی شروعات ہوگی، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی توقعات کے مطابق لیگ میں پرفارم کریں گے۔ یاد رہے رائل چیلنجرز بینگلور نے ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام نہیں کی ہے۔