Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلادیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے پہلے بہانے کرنے لگا ہے۔ بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بنگلادیشی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے کہا کہ پاکستان میں لمبے عرصے تک قیام نہیں کرسکتے، پاکستانی بورڈ کو اس معاملے پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نظام الدین چودھری نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست کی ہے ٹیسٹ میچز نیوٹرل مقام پر کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کو خط لکھا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلنا چاہتے، ابھی تک خط کا جواب نہیں ملا۔ واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔